( عثمان علیم ) ہال روڈ پر تجاوازت کے باعث شہریوں کا پیدل سفر کرنا بھی محال ہوگیا، ضعلی انتظامیہ کے بار بار آپریشز کے باوجود تجاوزات ختم نہ ہوسکی۔
شہر لاہور تجاوزات کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشنز کئے جانے کے باوجود شہر میں تجاوزات ختم ہوسکے۔ ہال روڈ مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کو شدید مشکالات میں متبلا کردیا۔ ہال روڈ سٹرک پر غیر قانونی کار پارکنگ اور دوکانوں کے باعث ٹریفک دور کی بعد پیدل چلنا بھی محال ہوگیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ تجاوزات انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے، جس کی وجہ شہریوں مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ضعلی انتظامیہ کے کیمپ موجود ہونے کے باوجودِ تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوا انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مگر اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔