(قذافی بٹ)جماعت اسلامی نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے فیصلہ کرلیا، جماعت اسلامی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔
جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج 14 فروری سے شروع ہوگا۔ جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کیا جائے گا- سینٹر سراج الحق لاہور میں احتجاج کی قیادت کریں گے- ملک بھر کے تمام اضلاع میں جماعت اسلامی کے امراء احتجاجوں کی قیادت کریں گے- سینٹر سراج الحق کی جانب سے اعلی قیادت کو احتجاج کی تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں گئی ہیں۔
جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
10 Feb, 2020 | 08:04 PM