ایل ڈی اے ملازمین کو غیر حاضری مہنگی پڑ گئی

10 Feb, 2020 | 06:11 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) ڈیوٹی سے طویل غیر حاضری کی بنا پر ایل ڈی اے کے تین ملازمین برطرف کردیا گیا، برطرف ہونے والوں میں ایک ڈپٹی ڈائریکٹر جبکہ دو درجہ چہارم کے ملازم شامل ہیں۔    

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ طاہر احمد قریشی کو ڈیوٹی سے بلا اجازت طویل غیر حاضری کی بنا پر ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ طاہر احمد قریشی طویل عرصہ سے کینڈا میں ہیں اور واپس ایل ڈی اے ڈیوٹی پر نہیں آئے۔ اس کے علاوہ مجاز اتھارٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے بھی ڈیوٹی سے بلا اجازت طویل غیر حاضری پر جونیئر کلرک احسن ایوب اور ہیلپر عبدالرشید کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

مزیدخبریں