خواتین گلی،محلوں میں بھی غیر محفوظ

10 Feb, 2020 | 05:55 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) قانون کسی بھی معاشرے کے اجتماعی شعور کا عکاس ہوتا ہے اور قانون کی عملداری سے ریاست کی رٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے لیکن پولیس افسران اپنی ذمہ داری سے غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں یہی لاپرواہی جرائم میں اضافے کا سبب ہے۔

آج شاہدرہ میں خواتین گلی محلوں میں بھی غیر محفوظ ہو گئیں ہیں۔ شاہدرہ کے علاقے میں بچہ اٹھائے خاتون کو موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے لوٹ لیا۔

پولیس کی عمدہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اکثر وارداتوں میں ملزمان کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہیں اس کے باوجود ان کی گرفتاری کا نہ ہونا معنی خیز ہے تاحال لوٹ مار ڈکیتی کا یہ سلسلہ جاری ہے اور ہر طرف خوف کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی سے جاتی خاتون کو ڈاکو نے گن پوائنٹ پر لوٹا جبکہ ڈاکو گن پوائنٹ پر پرس اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گیا۔  موٹرسائیکل سوار ڈاکو بازار سے گھر جانے والی خاتون کا پیچھا کرتا رہا اور سنسان گلی میں لوٹ مار کی۔

سی سی میں ڈاکو کا چہرہ بھی واضح دیکھا جا سکتا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا مگر سی سی ٹی وی کے باوجود ملزم پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔

مزیدخبریں