جسٹس محمد قاسم خان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزد

10 Feb, 2020 | 04:52 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) جسٹس محمد قاسم خان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہائیکورٹ نامزد ہوگئے، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ تعینات کرنے پر اتفاق ہوا،کمیشن کی سفارشات ججز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردی گئیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کے سنئیر ترین جج جسٹس مشیر عالم ،جسٹس عمر عطاء بندیال ،جسٹس قاضی فائز عیسی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ،وزیر قانون،سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبران شریک ہوئے ۔

اجلاس میں متفقہ طور پر سنئیر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر اتفاق کیا گیا، جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس بنانے کے متعلق جوڈیشل کمیشن کی سفارشات ججز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردی گئیں ہیں،ججز پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات منظوری کے لئے صدر پاکستان کو بھجوائی جائیں گی۔

صدر ہاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون انصاف نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹفکیشن جاری کرے گی، جسٹس محمد قاسم خان چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی ریٹائرمنٹ کے بعد 19 مارچ کو چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، جسٹس محمد قاسم خان 5 مئی 2021 تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہیں گے۔

قبل ازیں جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے بارے چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی زیرصدارت  جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل 10 فروری کو ہوگا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیرصدارت آج سہہ پہر 2 بجے  جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں عدالت عالیہ لاہور کے سینئر ترین جج  جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے بارے غور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مشیرعالم، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس قاضی فائزعیسی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ، وزیر قانون سمیت دیگر  جوڈیشل کمیشن کے ممبران شریک ہوئے، اجلاس کے بعد  جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس بنانے سے متعلق  جوڈیشل کمیشن کی سفارشات ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی گئی۔

مزیدخبریں