ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی ہال کے مالک کیخلاف کروڑوں روپے ہرجا نےکا دعویٰ دائر

شادی ہال کے مالک کیخلاف کروڑوں روپے ہرجا نےکا دعویٰ دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)عصر حاضر میں شادیاں زیادہ تر شادی ہال میں منعقد کروانے کے رجحانات میں اضافہ ہورہا ہے، شادی ہال کے مالکان بھی اچھا خاصا معاوضہ کمارہے ہیں، مگر اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ شادی ہال  تیار ہونے ولا کھانامضر صحت ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تاج پورہ کے ملک شیر حسین نے دو کروڑ تین لاکھ ساٹھ ہزار روہے ہرجانے کا دعوے دائر کرتے ہوے موقف اختیار کیا کہ اس کے گھر دعوت ولیمے کی تقریب تھی،جس میں140 پرہیڈ کے حساب سے مقررکیا گیا، ملک شیر حسین نے عدالت کو بتایا کہ جب تقریب شروع ہوئی تو مہمانوں کوجوکلفہ اور آئس کریم دی گئی وہ ناقص کوالٹی کی تیارکی گئی جس سےاکثرمہمانوں کی طبعیت خراب ہوگئی۔

شہری کا مزید کہناتھا کہ جب کہ دیگرناقص کوالٹی کی شکایت کرتے رہیے،اس نےشادی ہال کے مالک سے اجتجاج کیا لیکن انہوں نےکوئی شنوائی نہ کی، عدالت سےاستدعاہے کہ اسے دوکروڑ تین لاکھ ساٹھ ہزار ہرجانہ دلوایا جائے۔

شہری کا مزید کہنا تھا کہ شادی ہال کے مالک نے بتایا کہ مہمانوں کو اچھا کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے لیکن تقریب کے موقع پر کھانا بھی اچھی کوالٹی نہ تھا،جس کی وجہ سے مہمان شکایت کرتے رہے،ہال انتظامیہ کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی بات نہیں سنی،جس کی وجہ سے اسے مہمانوں کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرناپڑا، عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

تمام بیان سننے کے بعد احمد پیلس مغلپورہ کے مالک کو 5 مارچ کوصارف عدالت طلب کرلیا گیا، جہاں کیس کی مزید پڑتال کی جائے گی،کیس کا فیصلہ بھی 5مارچ کو عدالتی کارروائی کے بعد ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer