فلنگ اسٹیشنز مالکان کیخلاف کارروائیاں

10 Feb, 2020 | 03:11 PM

M .SAJID .KHAN

(رضوان نقوی)شہر میں قائم پٹرول پمپس اورسی این جی اسٹیشنزکے خلاف کارروائیاں شروع کردیں گئیں، ایف بی آر کی ٹیمیں فلنگ اسٹیشن کےمالکان کی تفصیلات جمع کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ شہر میں قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا، ضلعی انتظامیہ نے تین پیٹرول پمپس سیل مشینیں قبضے میں لے لیں،اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے تاجپورہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منی پٹرول پمپ کو سیل اور مشین کو ضبط کر لیا،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نےتحصیل رائیونڈ میں کارروائی کرتے ہوئے 02 منی پٹرول پمپس کو سیل کر دیا اور مشینوں کو ضبط کر تھا،ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر قائم منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر  فلنگ اسٹیشنز مالکان کے خلاف بھی کارروائیاں شروع کردیں گئیں ہیں، ایف بی آر نےشہر میں قائم پٹرول پمپس اورسی این جی اسٹیشنزکےٹیکس معاملات جانچنےکیلئےسروے شروع کردیا،کروڑوں کمانے کے باوجود ٹیکس چوری کرنےوالے فلنگ اسٹیشنز کےخلاف کارروائی ہوگی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ لاہور ڈویژن میں قائم پٹرول پمپس اورسی این جی اسٹیشنزکے ٹیکس معاملات کا جائزہ لینے کے لئےسروے شروع کردیا گیا ہے، ایف بی آر کی ٹیمیں فلنگ اسٹیشن کےمالکان کی تفصیلات جمع کریں گی، ایف بی آر انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے پٹرول پمپ مالکان کےخلاف کارروائی کرے گا۔

ایف بی آر ذرائع کا کہناتھا کہ  کروڑوں روپے کمانےکے باوجود آمدن چھپاکرٹیکس چوری کرنے والےپٹرول پمپ مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں