ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آل پینشنرز ویلفیئرایسوسی ایشن کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

آل پینشنرز ویلفیئرایسوسی ایشن کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) آل پینشنرز ویلفیئرایسوسی ایشن ایم سی ایل تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گئے، ایڈمنسٹریٹرایم سی ایل اور چیف کارپوریشن آفیسر کےآفس کےباہر شدید نعرے بازی کی گئی۔
زندگی بھرمیونسپل سروسزکی فراہمی میں پیش پیش رہنےوالےاپنےمطالبات کےحق میں نعرے لگات بزرگ پینشنرز  جن کے احتجاج میں صدرایپکا حاجی ارشاد اور صدر ایڈمنسٹریٹوسٹاف یونین محبوب بھٹی بھی شریک ہوئے۔بزرگ پینشنرز کاکہناتھاکہ انکی تنخواہوں سےکاٹے گئےواجبات اور گروپ انشورنس کے واجبات اداکیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ مانےگئےتووزیراعلی آفس،کمشنر لاہور وایڈمنسٹریٹر اور چیف کارپوریشن آفیسرکےدفاترکا گھیراؤ کرینگے۔
صدر ایپکابولےمحکمہ بلدیات پنجاب حکومت کےنوٹیفکیشن کو ماننے سےانکاری ہے۔ صدر ایڈمنسٹریٹو سٹاف یونین محبوب بھٹی نےکہاکہ اگرمطالبات نہ مانےگئےتو دمادم مست قلندرہوگا۔ مظاہرین نے حکومت پنجاب کی جانب سے بزرگ پینشنرزکو واجبات کی عدم ادائیگی پر شدید مذمت کی۔
نعرے لگاتےپینشنررکاکہناہےکہ مطالبات نہ مانے گئےتو احتجاج وسعت اختیار کرےگا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔