(جنید ریاض) خصوصی بچوں کےداخلوں اوردیگر مسائل کےحل کیلئے 1162کمپلینٹ سیل کا اجراء کردیا گیا،24 گھنٹےمیں سینکڑوں شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف اسپشل ایجوکیشن پنجاب نےخصوصی بچوں کےداخلوں کیلئے1162 کمپلینٹ سیل کا اجراء کردیا،کمپیلنٹ سیل کے اجراء سےخصوصی بچوں کو گھر کے قریب واقع تعلیمی اداروں میں داخلہ مل سکےگا،جبکہ ایک فون کال پرانہیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دی جائے گی۔
سیکرٹری اسپشل ایجوکیشن جاوید اقبال بخاری کا کہنا ہےکہ خصوصی بچوں سےمتعلق موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا،ڈائریکٹراسپشل ایجوکیشن شہزاد ہارون بھٹہ کا کہنا تھا کہ کمپیلنٹ سیل میں پنجاب بھرسے آنے والی شکایات حل کی جائیں گی۔
محکمہ خصوصی تعلیم کےملازمین کا کہنا ہےکہ کمپلینٹ سیل کےقیام سے پنجاب بھر کےخصوصی بچےمستفید ہوسکیں گے، کمپلینٹ سیل کے قیام سےپنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں مقیم خصوصی بچوں کےوالدین کوفائدہ ہوگا اور وہ اپنے بچوں کو گھر کے قریب تعلیمی ادارے میں داخلہ دلوا کرانہیں معاشرے کا فعال شہری بناسکیں گے۔
امتحانات کے حوالے سے مڈل کلاسز کے امتحان کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے،امتحانات کا سلسلہ 24 فروری تک جاری رہےگا، 24 فروری کو آخری پیپر اردو کا لیا جائے گا۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق 25 اور 26 فروری کو ٹیلرنگ، کمپیوٹر،ہوم اکنامکس اور الیکڑیکل کے پریکٹیکل کرائے جائیں گے۔