افسوسناک خبر ،نشتر کالونی میں پلازہ کی چھت گر گئی

10 Feb, 2020 | 12:53 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری) ناقص میٹریل کے استعمال سے چھتوں کا گرجانا معمول بن گیا، جن کی وجہ سے خواتین، بچے اور مرد افراد ملبے تلے دب جاتے ہیں،ایک ایسا واقعہ نشتر کالونی میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں پلازہ کی چھت گر گئی، چھت گرنے کی زوردار دور تک سنی گئی جس سے اہل محلہ کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، چھت گرنے سے  22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء کا کہناتھا کہ علی رضا کو پلازہ کی چھت سے دھکا دے کر قتل کیا گیا،ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں.

دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو حل کرنے لئے لواحقین کا بیان سنا اور اہل علاقہ سے معلومات اکٹھی کی، پولیس نے موقف اختیار کیا کہ متوفی کو قتل کیا گیا یا خود گرا تاحال اس کے بارے کوئی حتمی بیان نہیں دیا سکتا،پوسٹمارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے،علی رضا پھل کی ریڑھی لگاتا تھا،  نشہ بھی کرتا تھا۔ 

پولیس نے متوفی کو نشئی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکثر دوستوں کے ساتھ مل کر وہ منشیات کا استعمال کیا کرتا تھا، قتل کے شبہ میں پولیس نے متوفی کے ایک ساتھی کو گرفتارکرلیا۔

مزیدخبریں