ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی بیرون ملک روانگی،ایک رکاوٹ دور ہوگئی

مریم نواز کی بیرون ملک روانگی،ایک رکاوٹ دور ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف: مسلم لیگ ن  کی رہنما مریم نوازکی بیرون ملک جانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 18 فروری کو سماعت کرےگا۔


مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی، نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست دائرکی تھی، مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وفاق نے جواب جمع کروا رکھا ہے۔

یاد رہے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت کرنے کے لیے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں بننے والا دو رکنی بینچ تحلیل ہوگیا تھا۔

خیال  رہے کہ مریم نواز نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں شامل ہے اور انہوں نے اپنے والد کی تیمارداری کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی ہے،وفاقی کابینہ بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی منظوری دے چکی ہے جبکہ یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer