اداکارہ حرامانی کی رومانوی تصاویر وائرل

10 Feb, 2020 | 09:51 AM

وقار نیازی

(زین مدنی )معروف اداکارہ حرا مانی کی اپنے شوہر سلمان شیخ عرف مانی کے ساتھ رومانی انداز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز اداکار جوڑے نے اپنی ایک تصویر کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا اور مانی رومانوی انداز میں ایک دوسرے کی جانب دیکھ رہے ہیں جبکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی کسی فلمی فوٹو شوٹ جیسے ہی دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ تصویر دبئی میں ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کے موقع پر لی گئی تھی۔ انسٹاگرام پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے صرف اتنا لکھا کہ ایسے نہ مجھے تم دیکھو۔ سوشل میڈیا پر حرا مانی کی اس تصویر کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔اس تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں پیسا ایوارڈ شو کی تقریب میں جاتے ہوئے حرا مانی نے اپنے دونوں بچوں اور شوہر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی انسٹا گرام پر شیئر کی اور کیپشن میں دل والا ایموجی بناتے ہوئے لکھا میرا خاندان۔ 

واضح رہے کہ حرا اور مانی کی شادی 2008ء میں ہوئی۔ حرا اور مانی کی شادی کی داستان کافی دلچسپ ہے۔ اس دلچسپ داستان کو حرا نے خود ایک انٹرویو میں بیان کردیا۔ حرا نے شو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی سے پہلے مانی کی بہت بڑی مداح تھیں حالانکہ ان کی منگنی ہوچکی تھی اور6 ماہ بعد شادی ہونے والی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی دوست کے موبائل سے مانی کانمبر چرایا اور رات رات بھر مانی سے بات کرتی تھی اور اپنے منگیتر کو کہہ دیتی تھی کہ میں سورہی ہوں۔

حرا نے مزید کہا کہ جب وہ مانی سے کوئی اور لڑکی بن کر ملنے گئیں تو مانی کی محبت میں گرفتار ہوچکی تھیں بعد ازاں مانی تقریباً 4 ماہ تک غائب ہوگیا جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنے منگیتر کے ساتھ جو دھوکا کیا تھا وہ میرے سامنے آرہا ہے اور پھر میں نے اپنے منگیتر کو فون کرکے بتایا کہ میں تمہیں اب تک دھوکا دیتی آرہی تھی اور رات بھر فون پر مانی سے بات کرتی تھی ہم مہینوں سے ایک ساتھ تھے لہٰذا اب تم چاہو تو مجھ سے شادی کرلوچاہو تو نہ کرو۔

حرانے مانی کے ساتھ شادی کے حوالے سے بتایا کہ ان کی شادی بھی بہت ڈرامائی انداز میں ہوئی تھی تقریباً چار مہینے قطع تعلق کرنے کے بعد اچانک مانی اپنے والدین کے ساتھ میرے گھر آئے اور شادی کی بات کی اور اس طرح ہماری شادی ہوگئی۔

حرا نے شو میں بتایا کہ انہیں پڑھائی لکھائی سے کوئی دلچسپی نہیں تھی وہ ہمیشہ سے صرف شادی کرنا چاہتی تھیں انہوں نے شادی کے بعد شوہر مانی کو اپنے ماضی کے تمام تعلقات کے بارے میں بھی بتادیا تھا تاہم مانی نے کبھی انہیں اس بات پر شرمندہ نہیں کیا وہ ایک بہت اچھے شوہر ہیں اور مجھے مانی کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔

مزیدخبریں