( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، سیریز کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ مشاورت کے بعد پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے حتمی شیڈول کا اعلان کردیا۔ شیڈول کے مطابق 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز 22 سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔
سیریز کے پہلے دو میچ 22 اور 24 مارچ کو شارجہ میں، تیسرا ون ڈے 27 مارچ کو ابوظہبی جبکہ چوتھا اور پانچواں میچ 29 اور 31 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔