منشیات فروش ماں بیٹا پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

10 Feb, 2019 | 06:50 PM

Arslan Sheikh

( فخر امام ) سبزازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا، دونوں کے قبضہ سے 3 کلو منشیات بھی برآمد کیں۔

تھانہ سبزازار پولیس نے منشیات فروش ثاقب عرف مجنوں سے تقریباً 2 کلو چرس اور ملزمہ پروین سے 1 کلو چرس برآمد کرلی، جبکہ اس سے قبل ملزمہ پروین کے خلاف غازی آباد پولیس اسٹیشن میں بھی منشیات کا پرچہ درج ہے، ملزمہ اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروش کرتی تھی۔

اس سے پہلے ملزمہ کا ایک بیٹا منشیات فروشی کے جرم میں سزا کاٹ رہا ہے، ملزمان کو ڈوبن پورہ سے گرفتار کیا گیا، اس حوالے سے ایس ایچ او سبزازار محمد انور کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں