(سعود بٹ) نیب افسران کیلئے خوشخبری، چھ سال سے التوا کا شکار یوٹیلیٹی الاؤنس بحال کردیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق سابقہ حکومت نے 2013 میں نیب افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس بند کیا تھا، صدر پاکستان نے 25 فیصد الاؤنس بحالی کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس کو خط بھجوا دیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق 25 فیصد یوٹیلیٹی الاؤنس کا اطلاق یکم فروری 2019 سے ہوگا۔