لاہوریئے پھر ٹھٹھرنے کیلئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

10 Feb, 2018 | 04:47 PM

(حسن خالد) شہر میں دھوپ کے ساتھ ساتھ ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کاراج برقرار، محکمہ موسمیات نے کل شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فروری میں شہر لاہور کا موسم یکسر تبدیل ہو رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے دن کے اوقات میں سورج چمکتا ہے۔ رات کے وقت یخ بستہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 اور کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد اور رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل باغوں کے شہر لاہور پر بادلوں کا راج ہوگا اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں