زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران فرد جرم کیلئے 12 فروری کو طلب

10 Feb, 2018 | 02:43 PM

Read more!

(شاہین عتیق) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو فرد جرم کے لیے 12 فروری کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے کوٹ لکھپت میں زینب قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کو طلب کر کے مقدمے کی نقل فراہم کی اور سماعت بارہ فروری تک ملتوی کرتے ہوے استغاثے کے گواہوں کو آئندہ طلب کرلیا۔

 ملزم عمران کی طرف سے ایڈووکیٹ مہرشکیل ملتانی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت شروع ہونے سے پہلے ملزم عمران نے اپنے وکیل سے ملاقات بھی کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کو نقلبھی فراہم کردی ہے۔عدالت میں سرکاری طور پر ڈپٹی پراسیکیوٹر وقار بھٹی عبدالرؤف وٹو اور میڈم فرح ناز بھی پیش ہوئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیئے: صاف پانی کیس، سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

واضح رہے کہ عدالت نے جمعہ کے دن ملزم عمران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ اسی روز عدالت میں ملزم کا چالان بھی پیش کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں