لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا ٹھوکر نیاز بیگ پر ناکہ ، 139 گاڑیوں کے چالان

10 Feb, 2018 | 01:20 PM

Read more!

(زیبر عباس) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ٹھوکر نیاز بیگ  پر ناکہ لگا کر بغیر روٹ پرمٹ، بنا فٹنس سرٹیفکیٹ اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی 139 گاڑیوں کے چالان اور 6 کو تھانے میں بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ٹی سی کی جانب سے ڈی جی ایم انفورسمنٹ چوہدری شفیق گجر کی ہدایت پر ایم پی پی آئی پرویز اقبال کی نگرانی میں انفورسمنٹ انسپکٹر بوٹا مان، مہروز دار، یاسر جٹ، وقاص ورک، طاہر اعوان، رضوان سندھو، اشفاق جھیڈو اور رانا کریم  نےٹھوکر نیاز بیگ پر پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔کریک ڈاؤن کے دوران بغیر روٹ پرمٹ، بنا فٹنس سرٹیفکیٹ، ایل پی جی سلنڈر کا استعمال کرنے والی 139 گاڑیوں کے چالان اور 6 گاڑیوں کو تھانے میں بندکردیا گیا۔

مزیدخبریں