صاف پانی کیس، سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

10 Feb, 2018 | 12:38 PM

Read more!

(سٹی 42) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے صاف پانی کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو فوری طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے  صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران صاف پانی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اللہ سیاستدانوں، ججز کو عوامی خدمت کی ہمت دے: شہباز شریف

رپورٹ میں 540 ملین گیلن گندہ پانی دریائے راوی میں پھینکنے کا انکشاف ہوا جس پرچیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ لاہور پنجاب کا دل ہے اور دل پر کیا پھینکا جا رہا ہے، اگر لاہور کی یہ حالت ہے تو باقی شہروں کی کیا صورتحال ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب وضاحت پیش کریں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں