ڈیوڈ مِلر گرین شرٹس کی پٹائی کر کے واپس چلے گئے، پاکستان  نے وکٹیں گرا کر پوزیشن بہتر کر لی

10 Dec, 2024 | 10:28 PM

Waseem Azmet

سٹی42: سفیان مقیم، ابرار احمد، حارث رؤف، شاہین آفریدی، عباس آفریدی؛ کوئی بھی پاکستانی باؤلر ڈیوڈ مِلر کے گھومتے بیٹ کے عتاب آفریں ٹلوں سے نہیں بچ سکا۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان کے آج ڈربن کی وکٹ پر ٹاس ہارنے کے بعد ساؤتھ افریقہ کے کیپٹن کلاسن نے پہلے بیٹنگ کر کے ڈیوڈ مِلر کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا تھا۔  16 اوورز کے بعد  ساؤتھ افریقہ نے8 وکٹیں گنوا کر   141 رنز بنائے ہیں۔

بارہ اوورز کے اختتام پر ساؤتھ افریقہ نے 119 رنز بنائے اور ان کا رن ریٹ پونے دس فی اوور تھا۔ ڈیوڈ مِلر  37 گیندوں سے  80رنز بنا چکے تھے۔ ان کے مجموعہ میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔  جورج لنڈے 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے۔ 14 ویں اوور میں ڈیوڈ ملر شاہین آفریدی کو ایک اور چھکا مارنے کی کوشش میں  عرفان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا مجموعہ 82 ہی رہا جبکہ کھیلی ہوئی گیندیں بڑھ کر  40 ہو گئیں۔

ساؤتھ افریقہ کے اوپنر  ریزے وینڈر دوسن صفر پر اور دوسرے اوپنر  رِیزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر پویلین چلے گئے تھے۔ ابتدائی کامیابی کے بعد پاکستان  ہوم وکٹ پر کھیل رہی ساؤتھ افریقن ٹیم پر دباؤ برقرار نہیں رکھ سکا۔ 

پاکستان پو پہلے چار اوورز میں ہر اوور میں ایک وکٹ ملی۔

میتھیو بریزکے 8 رنز اور کیپٹن ہینرک کلاسن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تب بھی پاکستان کے باؤلر  ساؤتھ افریقہ کے خطرناک ترین بیٹر ڈیوڈ مِلر کو اپنی پٹائی کرنے سے نہ روک سکے۔

مزیدخبریں