ڈربن ٹی ٹونٹی؛ کلاسن کا ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کیپٹن محمد رضوان نے ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کا ٹاس ہارنے کے بعد  انکشاف کیا ہے کہ "ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 

10 Dec, 2024 | 09:03 PM

Waseem Azmet

سٹی42: پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کیپٹن محمد رضوان نے ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کا ٹاس ہارنے کے بعد  انکشاف کیا ہے کہ "ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم آج کل زمبابوے ٹؤر سے فراغت پا کر ساؤتھ افریقہ ٹؤر پر ہے اور آج ڈربن میں اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیل رہی ہے۔

ڈربن سٹیڈیم کی وکٹ پر ٹاس ہوا تو پاکستان کے کپتان رضوان ٹاس ہار گئے۔ ساؤتھ افریقہ  کے کیپٹن نہینرک کلاسن نے ٹاس جیت کر خود  بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز  کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈربن میں کھیلا  جارہا ہے۔

اس  میچ کیلئے قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی ،عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد  شامل ہیں۔

گرین شرٹس زمبابوے میں ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی دونوں سیریز جیت کر ساؤتھ افریقہ آئے ہیں۔

مزیدخبریں