بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور سمیت اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

10 Dec, 2024 | 09:03 PM

حاشر احسن: انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نےعلی امین گنڈاپوراوربشریٰ بی بی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ 

 عدالت نے  بانی پی ٹی آئی  کی اہلیہ بشریٰ بی بی ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ، سمیت ایم این اے شاہد خٹک اور ایم پی اے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری  جاری کردیے ۔ ان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج تھا  تھانہ رمنا میں ملزمان کے خلاف ڈی چوک میں احتجاج پر مقدمہ درج ہے۔ 

 وارنٹ گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے درخواست دی گئی تھی،عدالت کی جانب سے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے، انسدادِ دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی ) کے جج طاہرعباس سِپرا کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ 

مزیدخبریں