ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 نومبر کو پی ٹی آئی جن باتوں پر راضی ہوئی کارکنوں کو پتہ چلا تو جوتے ماریں گے، خواجہ آصف 

Khwaja Mohammad Asif, National Assembly of Pakistan, PTI, November 26 protest, Ali Amin gandapur
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر دفاع اور مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر خواجہ محمد آصف نے آج ایک بار پھر قومی اسمبلی مین پی ٹی آئی کو طنزیہ جملوں کے تیروں کے نشانے پر رکھ لیا۔  طنزیہ جملوں سے بھری گفتگو مین خواجہ آصف نے یہ سنجیدہ نکتہ بھی دہرایا کہ پی ٹی آئی شدید اختلافات کا شکار ہے اور بیانیہ سے محروم ہے۔

 قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا، پی ٹی آئی اس وقت شدید اختلاف کا شکار ہے ،  اس کے رہنماوں کے بیانات میں تضاد ہے۔

انہوں نے کہا، بشری بی بی کا بیان موجود ہے کہ سب مجھے چھوڑ کر بھاگ گئے ،   حالانکہ پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوئے ،
 خواجہ آصٖف نے کہا،  پی ٹی آئی  کا کوئی بیانیہ نہین ہے، اپنا ایک متفقہ بیانیہ سامنے لائے ۔  ہوائی باتیں کرنا قوم کے اجتماعی شعور کی توہین ہے۔

 انہوں نے کہا، پی ٹی آئی اس وقت شید اختلاف کا شکار ہے ،  بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی رکنے کا کہا ۔

 خواجہ آصف نے کہا،  پی ٹی آئی نے12ہلاک کارکنوں کا دعویٰ کیا لیکن بارہ میں سے کسی کابھی شناختی کارڈ نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا، پی ٹی آئی صوبائی کارڈ کھیل رہی ہے۔ علی امین گنڈاپورکے گارڈز نے اپنے کارکنوں پرفائرنگ کی۔  کرم کےحالات کوچھوڑ کرگنڈاپورنے اسلام آباد پرچڑھائی کی۔اسلام آباد پر تیسری بار ان کی چڑھائی ناکام ہوئی۔ پی ٹی آئی کی ساری لیڈر شپ اپنے کارکنوں کوچھوڑ کربھاگی۔  بنگلہ دیش بنانےوالےایوب خان کےرشتہ دار آج صوبائی کارڈ کھیل رہےہیں۔ 

خواجہ آصف نے کہا۔  کےپی پولیس کے اہلکارسادہ کپڑوں میں اسلام آباد  لائےگئے تھے،علی امین گنڈاپور3 بار بھگوڑے ثابت ہوئے۔  تین حملوں کی طرح ان کی سول نافرمانی کی کال بھی ناکام ہوگی۔  پی ٹی آئی نے دس سال قبل بھی سول نافرمانی کی کال دی تھی جو ناکام ہوئی تھی۔   پہلے کی طرح آج بھی سول نافرمانی کی کال مسترد ہوگئی  ہے۔  پی ٹی آئی کی طرف سے صوبائیت کارڈ پاکستان سے دشمنی ہے۔ 

خواجہ آصٖف نے کہا،   26 نومبر کو پی ٹی آئی جن باتوں پر راضی ہوئی کارکنوں کو پتہ چلا تو جوتے ماریں گے۔  جب کھڑے رہنے کا موقع آیا تو سب بھاگ گئے ۔ ا للہ تعالی پاکستان کو فسادی ٹولے کے شر سے بچائے ۔

خواجہ آصف نے ملک کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، پالیسی ریٹ اور مہنگائی میں کمی ہوئی ،  خیبر پختونخوا حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں ، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ میں کونسے ترقیاتی کام کروائے ہیں، ان کے پیسے کہاں جا رہے ہیں۔ 

 مسلم لیگ نون کے سینئیر لیدر نے علی امین گنڈاپور کے متعلق کہا، اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر وفاق میں احتجاج کرنے آجاتے ہیں۔ ان کا ایجنڈا ملک دشمنی کا ہے، اسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  یہ بار بار اسلام آباد پہ چڑھائی کرتے ہیں، ہر بار کارکنوں کو مایوس کر کے بھاگ جاتے ہیں۔  خدا کے لیے اس ملک میں نفرت کے بیج نہ بوئیں جس کا نقصان ملک کو اٹھانا پڑے۔