ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب میں چین کے تعاون سے  ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا

مریم نواز اور عوامی جمہوریہ چین کے ماحول اور ایکولوجی کے وزیر ہوانگ رنچیو  نے عوامی جمہوریہ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تجربات سے سیکھنے کے لئے پنجاب بیجنگ کلین ائیر مشترکہ ورکنگ گروپ بنا دیا۔ اس ورکنگ گروپ میں کام کر کے پنجاب کے انوائرنمنٹل مسائل پر کام کرنے والے اہلکاروں کو ماحول کی آلودگی سے لے کر بائیو ڈائی ورسٹی کے تحفظ تک بیجنگ کے تجربات اور ٹیکنالوجیز سے سیکھنے کا عظیم موقع ملے گا

  پنجاب میں چین کے تعاون سے  ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب میں چین کے تعاون سے  ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز ن اور عوامی جمہوریہ چین کے ماحول کے تحفظ کے وزیر ہوانگ رن چیو نےبیجنگ میں ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے ماحول کی بہتری ، بائیو ڈائی ورسٹی، وائلڈ لائف اور پلانٹیشن کے تحفظ کے لئے بھی مل  کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔پنجاب کی حکومت اور دارالحکومت بیجنگ کے متعلقہ ادارے مل کر " بیجنگ پنجاب کلین ائیر مشترکہ ورکنگ گروپ" بھی بنائیں گے۔  اس ورکنگ گروپ کے بننے سے  پنجاب  کی حکومت کے ماحول پر کام کرنے والوں کو بیجنگ کے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے تجربہ سے سیکھنے کا عظیم موقع ملے گا۔

پنجاب کے ماحول کے مسائل پر کام کرنے والے لوگوں کو اس ورکنگ گروپ کے طفیل اپنی مسائل کو سمجھنے اور کام کرنے کی استعداد بہتر کرنے کا موقع ملے گا۔  پالیسی کوآرڈینیشن، ڈیٹامانیٹرنگ اور شئیرنگ، گرین اربن پلاننگ  اور  ٹیکنالوجی ٹرانسفر  کے ذریعہ پنجاب کے عوام بیجنگ کو آلودگی سے بچانے کے عظیم تجربات سے براہ راست فائدہ اٹھا سکین گے۔

عوامی جمہوریہ چین ماحول دوست توانائی اور ٹرانسپورٹ سسٹم کی تشکیل کیلئے بھی  پنجاب کی مدد کرے گا۔

عوامی جمہوریہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر عظیم دوست ملک کے نطام کو سمجھنے کے لئے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دورہ کا یہ دوسرا دن ہے، انہوں نے  عوامی جمہوریہ چین کے ماحول کے تحفظ کے اہم ترین شعبہ کے وزیر ہوانگ رن چیو  کے ساتھ پنجاب کے مسائل کے تناظر میں اہم بات چیت کی اور  چینی دوستوں کے تجربات سے مزید سیکھنے پر اتفاق کیا۔ 

مریم نواز شریف کی بیجنگ میں دوسری اہم مصروفیات کے دورا ن مریم نواز نے    پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کے لئے چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ۔

 چین زرعی شعبے کی ترقی، ماحول دوست مشینری اور زرعی طریقے سکھانے میں بھی پنجاب کی مدد کریگا دوسری طرف ہائیڈرو پاور اور پانی کے باکفایت استعمال کے حوالے سے بھی چین صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا ۔ اس موقع پر چین کے ماحولیات کے وزیر نے پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لئے مریم نوازشریف کے اقدامات کو سراہا ۔

 بیجنگ میں مریم نواز کے ساتھ ملاقات کے دوران عوامی جمہوریہ چین کے وزیر  ہوانگ رنچیو  نے ماحول کے تحفظ اور ایکو سسٹم کی حفاظت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پنجاب میں بائیو ڈائی ورسٹی اور  وائلڈ لائف کے تحفظ، اور شجرکاری منصوبوں کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نے  پنجاب میں "ماڈل شہر " بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے بھی چین کے وزیر کو آگاہ کیا۔

 چین کی وزارتِ ماحولیات نے پاکستان، بالخصوص پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے اقدامات کو سراہا۔

 وزیر ہوانگ رنچیو سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نے کہا کہ ماحولیات کی بہتری کے لئے آپ کا وژن،  کردار ، تجربہ اور مہارت متاثر کن ہیں۔  چینی وزارت انوائرمنٹ اینڈ ایکالوجی کے  حکام نے شہری ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پنجاب کو ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ میں چین مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے معاونت فراہم کرے گا 

 مریم نواز شریف  نے بتایا کہ  وہ پنجاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے جدید انوائرمنٹ ماڈلز اپنانا چاہتی ہیں۔  مریم نوازشریف نے بتایا کہ انہوں نے مارچ 2024 میں وزیراعلی کی ذمہ داری سنبھالتے ہی ماحول کی بہتری کا جامع پلان دیا، پنجاب میں بڑے پیمانے پر شجر کاری اور جنگلات کی بحالی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
 مریم نواز شریف نے کہا،  چین کے شہری منصوبہ بندی اور سمارٹ شہروں کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، سی پیک پاکستان کی ترقی کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔  سی پیک کا دوسرا مرحلہ ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔