نوح دستگیر بٹ نے ایشئین پاور لفٹنگ میں ایک ریکارڈ بنا دیا، مزید کیلئے پراُمید

10 Dec, 2024 | 05:37 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں  ایشین پاور لفٹنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ 

  ایشین پاور لفٹنگ چیمپئین شپ میں  پاکستان کے پاور لفٹنگ  سٹار نوح بٹ نے 400 کلوگرام وزن اٹھا کر اسکواٹ میں ایشین ریکارڈ قائم کیا۔

نوح بٹ نے مردوں کے لئے وزن کی  120 پلس کے جی کیٹیگری میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے جب کہ بینچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی مقابلوں کے میڈلز کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ 

نوح دستگیر ; "Born to Win"

نوح دستگیر کی عمر 26 سال ہے۔ وہ 3 فروری  1998 کو  گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔  

نوح دستگیر  2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر انٹرنیشنل سطح پر ابھرے تھے۔3 اگست 2022 کو، نوح دستگیر نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا  تھا ۔ تب انہوں نے مردوں کی +109 کلوگرام  کیٹیگری میں حصہ لیا تھا۔ نوح نے سنیچ میں 173 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 232 کلوگرام وزن اٹھایا تھا، دونوں کامن ویلتھ گیمز کے ریکارڈ وزن  تھے، اور مشترکہ لفٹ کے لئے  405 کلوگرام ریکارڈ تھا۔

محمد نوح دستگیر بٹ کے والد غلام دستگیر بٹ، نے بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لیا تھا لیکن وہ کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہیں کر سکے تھے۔ دستگیر بٹ نے اپنے دو صاحبزادوں کو انترنیشنل مقابلوں میں پاکستان کے لئے کھڑا ہونے کا مشن ذہن میں رکھ کر ٹریننگ دی۔ نوح کے بھائی حنظلہ دستگیر بٹ نےبھی  2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی تھی۔

نوح دستگیربٹ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں  انجری کی وجہ سے شرکت سے محروم ہو گئے تھے۔ اس انجری نے انہیں ایک سال بین الاقوامی سرکٹ سے دور رکھا۔ تاشقند میں 2021 کی عالمی چیمپئن شپ میں نوح نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، اور 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے بھی کوالیفائی کیا۔

2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں سونے سے پہلے بٹ نے 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں 105+ کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔[6] اسنیچ میں 173 کلوگرام وزن اٹھانے کے بعد، انہوں نے کلین اینڈ جرک کی اپنی پہلی کوشش میں کامیابی سے 222 کلوگرام وزن اٹھا کر اپنے تمغے کی تصدیق کی۔ طلائی حاصل کرنے کی کوشش میں، نوح نے دوسری کوشش میں 228 کلو اور تیسری کوشش میں 231 کلوگرام وزن اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ایک سال بعد اسی پلیٹ فارم پر نوح نے کلین اینڈ جرک میں 232 کے جی آسانی سے اٹھا لیا۔

بٹ نے 2018 کامن ویلتھ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا تو ان کے والد خوش ہونے کی بجائے ان سے ناراض رہے۔ والد کی ناراضگی نے نوح کو مزید محنت کرنے اور آگے بڑھنے پر اکسایا،

نوح نے 2016 میں پینانگ، ملائیشیا اور 2015 میں پونے، بھارت میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز جونیئر چیمپئن شپ میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ نوح نے جونیئر چیمپئن شپ میں 395 کلو وزن اٹھایا، جو کہ ایک جونیئر دولت مشترکہ کا ریکارڈ تھا۔انہوں نے کھیوا، ازبکستان میں پہلوون محمود سٹرانگ مین گیمز 2024 میں ہرکولیس کالمز مقابلے میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ نوح نے پہلی بار اس ایونٹ میں 18 دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ شرکت کی تھی۔

نوح دستگیر بٹ کم عمر میں صدر مملکت سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ لے چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں