در نایاب : ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے اجلاس کا انعقا د کیا گیا۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے صدارت کی، صوبائی وزیر نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی وزیر کو محکمانہ امور بارے بریفنگ دی۔ ڈی جی نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں 75سوسے زائد غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کو ڈیجیٹل میپنگ میں شامل کیا گیا ہے رواں مالی سال میں 20 ہزار سے زائد املاک کو ڈیجیٹل میپنگ میں شامل کیا جائیگا۔
صوبائی وزیر بلال یسین نے کہا کہ 58 کمرشل شاہراہوں پر کسی صورت غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں نہیں ہونی چاہیے۔ بلال یاسین نے کہا کہ ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، ٹرانسپرنسی بڑھے گی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ہدایت کی کہ منظور شدہ کمرشل املاک کو ایک منظم طریقہ کار کے تحت سرٹیفکیشن جاری کی جائے۔
اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف آئی ٹی آفیسر، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔