ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوی کنارے شجر کاری،سپیشل بچوں نےدرخت لگائے 

 راوی کنارے شجر کاری،سپیشل بچوں نےدرخت لگائے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب:راوی کنارے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا پی ایچ اے اور کے ایف سی کے اشتراک سے خصوصی بچوں نے پودے لگائے ۔
شہرکاری مہم میں کے ایف سی کے تعاون سے سکول کے سپیشل بچوں نے حصہ لیا اور درخت لگائے ۔ شجرکاری مہم کیلئے کے ایف سی نے پی ایچ اے کو 2 ہزار درخت دیئے۔ شجرکاری مہم کے تحت فرحان طارق مینچر آپریشن نے شجرکاری مہم کے تحت درخت لگائے۔ اس موقع پر انچارج ہارٹی کلچر پی ایچ اے جاوید حامداور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ راوی کنارے شجرکاری مہم کے تحت 5 فٹ سے 10 فٹ لمبائی کے پلکن ،املتاس ، سکھ چین سمیت دیگر مقامی 2 ہزار درخت لگائے گئے ۔

 ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ درخت ہماری بقاء کے ضامن ہیں، زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہی ماحول کو صحتمند اور سموگ سے پاک بنایا جاسکتا ہے ۔