ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ناکام شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ

پولیس ناکام شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری :  شہر لاہور میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 272 وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

پولیس کے مطابق چور مختلف علاقوں سے 6 گھروں میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔

ڈاکو اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 10 شہریوں سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔ڈاکوؤں نے شاہراہ عام پر جھپٹا مار کر 10 شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔

پولیس نے بتایا کہ اس دوران 25 موٹر سائیکلیں، 2 گاڑیاں، 3 دیگر وہیکلیں، 4 مویشی اور مختلف چوریاں رپورٹ ہوئیں، جس میں 211 وارداتیں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو پکڑنے کے لئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔