ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلہ مرحلہ، فیض حمیدکوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلہ مرحلہ، فیض حمیدکوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو باضابطہ طور پر شارج شیٹ کردیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمید(ر) کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔

   آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں فیض حمیدکے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ان پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں، ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایماء اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فیلڈجنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر)کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔