ملک اشرف:سیشن کورٹ کےباہرفائرنگ کرکے2افرادکوقتل کرنے کا معاملہ،ہائیکورٹ میں دوہرے قتل کے مجرم کاشف علی راج کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت،عدالت نےسزائےموت کیخلاف مجرم کاشف علی راج بریت اپیل خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق 2رکنی بینچ نے سیشن کورٹ کے 2بار سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا,عدالت نے مجرم کو دی گئی 2مرتبہ سزائے موت کی توثیق کر دی.
جسٹس احمد طارق ندیم اور جسٹس امجد رفیق نے اپیل پر سماعت کی,پراسیکیوٹررانا محمد آصف اقبال نےسزائیں بحال رکھنے کیلئےدلائل دئیے.
پراسیکیوٹر رانا محمد آصف اقبال نے عدالت کو بتایاکہ مجرم کوموقع سےگرفتارکیاگیاتھا،موقع سے 5گولیوں کے خول فرانزک رپورٹ میں میچ کرگئے،میڈیکل رپورٹ میں برآمدپسٹل سےفائرنگ ثابت ہوئی۔
مجرم کاشف علی راج نےسیشن عدالت میں 2افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، مجرم کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ ندیم انجم اور ملک اویس قتل ہوئے تھے۔