پنجاب میں ڈائیلسزکے کم از کم طبی معیار پرعمل نہ ہونے کا اعتراف

10 Dec, 2024 | 03:33 PM

زاہد چودھری:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو مراسلہ،مراسلہ میں کہا گیا ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈائیلسز سنٹرز میں معیار پر عمل نہیں ہورہا ،ڈائیلسز کے معیار پر عمل نہ ہونے سے مریضوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
ہیلتھ کئیر کمیشن کی حالیہ انسپکشن نے ڈائیلسز سنٹرز کی ابتر حالت کی نشاندہی کی،ڈائیلسز کے کم از کم معیار پرعمل نہ کرنے سے نشتر ،شیخ زید ہسپتال جیسے واقعات ہوئے،تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ڈائیلسز کے رجسٹرڈ مریضوں کی جامع سکریننگ کی ہدایت کر دی۔

جاری مراسلہ کے مطابق تمام رجسٹرد مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی ، سی ،ایچ ائی وی کے فوری ٹیسٹ کیے جائیں ،مریضوں کے ٹیسٹ ریپڈ کٹ کے بجائے الائزا یا کلایاتکنیک سے کئے جائیں۔
ہیپاٹائٹس بی ، سی کے مریضوں کا ڈائلیسز الگ مشین ،الگ کمرے میں کیا جائے ،کسی دوسرے سنٹر سے آنےوالے مریض کی ڈائیلسز سے پہلے سکریننگ لازمی کی جائے۔

مزیدخبریں