پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے کو آگے لے کر جا رہی ہے: عطا تارڑ

10 Dec, 2024 | 02:30 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے کو آگے لے کر جا رہی ہے۔

  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی وزرا کا سول نافرمانی کی مخالفت کرنا اچھی بات ہے،پی ٹی آئی والے  ہمیشہ پاکستانی پراڈکٹس کے بائیکاٹ کی بات کرتےہیں، پی ٹی آئی کی پاکستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم افسوسناک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑاجائیگا، پی ٹی آئی تقسیم کا شکارہے،یہ بیرونی ایجنڈے کو آگے لیکرجارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گولڈ سمتھ  نے فلسطین کے حق میں بات نہ کرنے کا کہا

 تحریک انصاف نے سیاست میں نفرت کے  بیج بوئے،پہلے ہی کہا تھا پی ٹی آئی گرائونڈ میں مقابلہ نہیں کر سکتی ،پی ٹی آئی تقسیم کا شکار ہے۔

مزیدخبریں