ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست خارج کردی۔

 سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں،دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دیں گے، ان کے تین وکلا آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔

 جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ قیدی کے اہلخانہ یا قیدی خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں، قومی مسائل پر آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا۔

 بعد ازاں آئینی بینچ نے مقامی شہری کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کےساتھ خارج کردی۔