ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دینِ اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے، محسن نقوی

دینِ اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈٖیسک: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دینِ اسلام انسانی حقوق کا علم بردار ہے۔

  انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ نے پوری انسانیت کے لیے انسانی حقوق کا ابدی پیغام دیا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں، بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے۔

   وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمے داری ہے جبکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، آج ہمیں ہر شہری کے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے