ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائداعظم یونیورسٹی کا کمپیوٹر سائنس کے پہلے گریجویٹ جمیل رشید کو اعزاز

قائداعظم یونیورسٹی کا کمپیوٹر سائنس کے پہلے گریجویٹ جمیل رشید کو اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قائداعظم یونیورسٹی ایلومنائی فاؤنڈرز گروپ کی جانب سے جمیل رشید کو یونیورسٹی کے پہلے کمپیوٹر سائنس گریجویٹ اور معروف سائنسدان کے طور پر ایک پروقار تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا،  یہ تقریب پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

جمیل رشید  جو پاکستان کی کمپیوٹر سائنس کی تاریخ میں ایک اہم شخصیت ہیں،انہوں نے عالمی سطح پر کئی تنظیموں میں قائدانہ عہدوں پر خدمات انجام دیں ہیں اور کینیڈا میں مقیم ہو کر ٹیکنالوجی کمیونٹی میں اہم کردار ادا کیا،  وہ قائدین سندھ فورم کے پہلے منتخب صدر بھی رہ چکے ہیں۔اس موقع پر قائداعظم یونیورسٹی کے ایلومنائی ارکان نے جمیل رشید کی کامیابیوں کو سراہا اور ان کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔

جمیل رشید نے فاؤنڈرز گروپ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ یونیورسٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اسے اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔

ڈاکٹر عبدالباسط، صدر قائداعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن فاؤنڈرز گروپ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے یونیورسٹی کے ایلومنائی کی خدمات کو سراہا اور اپنے کردار کو مزید فعال بنانے کا عزم کیا۔

یہ تقریب قائداعظم یونیورسٹی کے ایلومنائی کے لیے ایک یادگار موقع ثابت ہوئی، جس میں ان کے مثبت اور بامقصد کردار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔