ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی فائنل کال، جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالے 22 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ گرفتار

پی ٹی آئی کی فائنل کال، جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالے 22 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پی ٹی آئی کی فائنل کال ،احتجاج کے بعد سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا، جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی اے کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن۔

تفصیلات کے مطابق  جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بنائی جانے والی ٹاسک فورس کا گرینڈ آپریشن،سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں شروع کر دیں
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں 69ایف آئی آرز کا اندراج کر لیا گیا،سائبر کرائم ونگ نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالے 23 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا۔
سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے 52 ایف آئی آرز کا اندراج کیا،کراچی میں 16، سکھر 4اور حیدر آباد میں 5 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،ایف آئی اے کوئٹہ نے بھی 7 مقدمات کا اندراج کیا۔
ملک بھر میں جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف 149ایف آئی آرز کا اندراج ہو چکا،ایف آئی اے نے ملک بھر میں ابتک 22 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے117 ریڈز کیں۔