ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، بیرون ممالک سے مزید 79 کمپنیوں کی سرمایہ کاری

10 Dec, 2024 | 12:25 PM

کلیم اختر:کارپوریٹ سیکٹرمیں غیرملکی سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہونےلگا،آسٹریلیا،چین ،جرمنی سمیت دیگر ممالک سے 79نئی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق ایس ای سی پی میں صرف ایک ماہ کے دوران3024نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، مجموعی طور پر رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد2لاکھ 36ہزار 611ہوگئی۔
سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں 99فیصد کمپنیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے رجسٹرڈ ہوئیں،پرائیو یٹ لمیٹڈکمپنیاں 58فیصد،سنگل ممبر کے طور پر39فیصد رکمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
پبلک نان لسٹڈ اور غیر منافع بخش ،تجارتی تنظیموں کی مدد سے رجسٹرڈ ہوئیں،آئی ٹی کے شعبے میں 641،خدمات کے شعبہ میں599کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں،تجارت اور رئیل سٹیٹ میں 315کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں اور فارماسیوٹیکل ،سیاحت ، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں بھی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

مزیدخبریں