ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر اہم پیغام

مریم نواز کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا داعی ہے، انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی، خوشحالی کا سنگِ بنیاد ہے، انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وژن اور اولین ترجیح ہے،تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہے ہیں۔
حکومت پنجاب انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے سرگرم عمل ہے،ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو، انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے معاشرے میں محبت، احترام اور رواداری کو فروغ دیں یہی راستہ خوشحالی کی طرف جاتا ہے۔