ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیہی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں:مریم نواز

 دیہی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دورہ چین کا دوسرا روز، مصروفیت سے بھرپوردن کا آغاز، وزیر اعلیٰ کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آمد،وزیراعلیٰ پنجاب سے کمیونسٹ پارٹی کے منسٹر لیو جیان چاؤ نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازنے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر منسٹر لیو جیان چاؤ کا شکریہ ادا کیا،وزیر اعلیٰ نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دوراندیش قیادت کو سراہا۔

مریم نواز نے کہا پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے،لوکل گورننس ،دیہی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
یوتھ ایمپاور منٹ ،استعداد کار میں اضافے کیلئے چین کے تعاون کو سراہیں گے، چین اور پنجاب کے ثقافتی روابط کیلئے پائیدار اقدامات کریں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نےکا شاندار میزبانی پر منسٹر لیو جیان چاؤسے اظہار تشکر کیا جبکہ لیو جیان چاؤ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔