ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان نے اپنی والدہ کی سالگرہ پر یادگار ڈانس ویڈیو شیئر کردی

سلمان خان نے اپنی والدہ کی سالگرہ پر یادگار ڈانس ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بالی وڈ اداکار  سلمان خان نے اپنی والدہ سلمیٰ خان کی سالگرہ کو خاص بناتے ہوئے ان کی یادگار ڈانس ویڈیو  سوشل میڈیا پر شیئر  کردی۔

سلمان خان کے والد، فلمساز و اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے ہیلن سے دوسری شادی کی جبکہ سلمان خان ان کی پہلی اہلیہ سلمیٰ خان سے ہیں۔سلیم خان کی اہلیہ سلمیٰ خان 9 دسمبر اپنی سالگرہ مناتی ہیں اور رواں سال وہ 83برس کی ہوگئی ہیں۔

اس خاص موقع پر سلمان خان نے والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں سلمیٰ خان کو چھوٹے بیٹے و اداکار سہیل خان کے ساتھ پارٹی انجوئے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمیٰ خان کی سالگرہ ان کی سوتیلی بیٹی ارپیتا خان کے حال ہی میں لانچ ہونے والے ریسٹورنٹ میں سیلیبریٹ کی گئی اور اس کی ویڈیو میں سلمیٰ خان اور سہیل خان پارٹی میں بجنے والی میوزک پر ڈانس کر رہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں سلمان خان نے والدہ کیلئے خاص محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ' سالگرہ مبارک ممی، مدر انڈیا، ہماری دنیا'۔

سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس اسپیشل برتھ ڈے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں فینز محبت کی برسات کرتے اور سلمیٰ خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے دکھ رہے ہیں۔