عابد چودھری: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا نوٹس، لڑکیوں کی تصاویر پرفحش گانے لگانے والا ملزم گرفتار،ملزم زوار حسین ویڈیوز پرگانے لگا کر ٹک ٹاک پراپ لوڈ کر کے بلیک میل کرتا تھا۔
تفصیلات کےمطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے سائبر کرائم ونگ کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ملزم کو سائبر کرائم کینٹ ڈویژن کے سب انسپکٹر محمد اعظم نے ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا،ملزم زوار حسین کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ خواتین کی ہراسگی اور استحصال کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،تفتیش کے قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایاجائے گا۔
ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نےپولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔