سرکاری سکولوں کی سنی گئی

10 Dec, 2024 | 10:42 AM

جنید ریاض: سرکاری سکولوں کو 4 ارب 51کروڑ اور 71لاکھ کا بجٹ جاری،مذکورہ فنڈز نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری کیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے سکولوں کیلئے14 کروڑ 53لاکھ روپے کے فنڈز جاری،ملتان کے سکولوں کیلئے 14 کروڑ ساڑھے 7لاکھ روپے، فیصل آباد کےسکولوں کیلئے 24 کروڑ روپے سے زائد کی رقم،ڈی جی خان کے سکولوں کیلئے 11 کروڑ 94لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

علاوہ ازیں قصور کے سکولوں کیلئے 13 کروڑ 29لاکھ روپے،چنیوٹ کے سکولوں کیلئے 6 کروڑ 83لاکھ روپے،سیالکوٹ کے سکولوں کیلئے 14 کروڑ 59لاکھ روپے،راولپنڈی کے سکولوں کیلئے 15 کروڑ 67لاکھ روپے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کےسکولوں کیلئے 14 کروڑ 12لاکھ روپے جاری کئے ۔
مذکورہ فنڈز26-2025کی دوسری سہ ماہی کی قسط کی مد میں جاری ہوئے،فنڈز تنخواہوں کے علاوہ سکولوں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوسکیں گے۔

مزیدخبریں