علی ساحی:ؒ موٹرسائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف کی مدت صرف 5 دن باقی رہ گئی ہے، جس کے بعد بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 15 دسمبر تک لرننگ اور ریگولر موٹرسائیکل لائسنس بنوانے والے شہریوں کو آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا، جس کے تحت بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پنجاب بھر میں جاری موٹرسائیکل لائسنس مہم سے اب تک 23 لاکھ سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ ان میں سے 5 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، جبکہ 8 لاکھ 93 ہزار شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 6 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد نے اپنے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی ہے۔
ٹریفک پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 27 لاکھ سے زائد موٹرسائیکل سواروں کے لائسنس کی چیکنگ کی تاکہ قانون کے مطابق موٹرسائیکل چلائی جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ 15 دسمبر تک لرننگ لائسنس پر دی گئی ہے تاہم 16 دسمبر سے یہ مدت دوبارہ ختم ہو جائے گی اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی جائے گی۔