ہسپتالوں کے باہر ٹریفک فلو برقرار رکھنے کیلئے  اقدامات، تجاوزات کے خاتمے کا حکم

10 Dec, 2024 | 09:18 AM

فاران یامین: ہسپتالوں کےباہرٹریفک کے روانی کو برقرار رکھنے کے لیے  تجاوزات،ریڑھیوں،رکشہ سٹینڈ کو ختم کرنے کاحکم دے دیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کو ہسپتالوں کے باہر موجود تجاوزات، ریڑھیاں، اور رکشہ سٹینڈز کو فوری طور پر ختم کرنے کی خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی دیواروں کے ساتھ لگنے والی تجاوزات کو ہٹایا جائے تاکہ ہسپتالوں کے باہر ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے۔

سی ٹی او لاہور نے ایمرجنسی روڈز کو ہر صورت میں کلیئر رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ ایمرجنسی کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔ انہوں نے سرکل افسران کو ایم ایس اور سکیورٹی آفیسرز سے ملاقات کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ ہسپتالوں کے باہر کے حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس حکم کے بعد افسران کو ہسپتالوں کے باہر موجود ٹریفک مسائل کے حل کے لیے میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سی ٹی او لاہور نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات شہریوں کے لیے بہتر سہولت اور ایمرجنسی سروسز کے لیے اہم ہیں۔

مزیدخبریں