ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوار محمد حسین شہید کا 53 واں یوم شہادت، تینوں سروسز چیف،افواج پاکستان کی خراج عقیدت

سوار محمد حسین شہید کا 53 واں یوم شہادت، تینوں سروسز چیف،افواج پاکستان کی خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیف اور افواج پاکستان بھرپور خراج عقیدت پیش کی ہے ۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سسے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج   سوار محمد حسین شہید کو بے مثال جرات و بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔ 

 1971 میں  پاک بھارت جنگ کے دوران ظفروال شکرگڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران غیر معمولی اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا،سوار محمد حسین نے دشمن کے ٹینکس کی نشاندہی اور ریکوائیلس رائفلز کے عملے کو ہدایات دے کر 16 ٹینکس کو تباہ کرنے میں مدد کی۔ 

  آئی ایس پی آر کے مطابق بہادری کے  مظاہرے کے دوران دشمن کی مشین گن کی گولی سوار محمد حسین کے سینے پر لگی،سینے پر دشمن کا وار سہنے والے سوار محمد حسین نے اپنی جان ملک کے لئے قربان کر دی،سووار محمد حسین شہید کی برسی پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل قربانیوں کے عہد کا مظہر ہے ۔

  آئی ایس پی آر  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیں قومی ہیروز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں اور ان کے جذبے سے رہنمائی حاصل کریں،قومی ہیروز کی بہادری اور قوم سے وفاداری ہمارے لیے ہمیشہ فخر کا باعث رہے گی، پوری قوم بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لئے جانیں نچھاور کیں۔