ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نواز شریف بنے گا، اگر کوئی اور بھی وزیرعظم بننے کا خواب دیکھ رہا ہے تو خواب دیکھنے پر پابندی نہیں، امیر مقام

AmirMuqam, Engeneer Amirmuqam, City42, PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے  خیبر پختونخواہ کےصوبائی صدرانجنیئرامیرمقام نے کہا ہے کہ ملک اوراداروں کے خلاف کام کرنیوالا فسادی انجام کو پہنچ رہاہے بوگس مقدمات میں پھنسا نوازشریف سرخرو ہوکر ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہو گا۔  اگر کوئی وزیراظم بننے یا وزارت اعلیٰ کا خواب دیکھ رہے ہیں تواس میں ٹینشن کی کوئی بات نہیں کیونکہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔

یہ باتیں انجنیئرامیرمقام نے تھانہ مالاکنڈ میں پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیرلعل محمد خان کے فرزند نعیم لعل خان کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے نعیم لعل خان کو پارٹی ٹوپی پہناکر شمولیت پر مبارک باد دیں۔

انجنیئرامیر مقام کاکہنا تھا کہ قوم میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہیں کیونکہ مسلم لیگ کی ٹیم قابل لوگوں پر مشتمل ہے وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکتھے ہیں نوازشریف نے ملک سے لوڈ شیدنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیامگربدقسمتی سے 2017 کے بعد ملک کے حالات خراب ہوئے معاشی دہشت گردی نے ملک کا کباڑہ کیا اور اس سب کاذمے دارسابق چیئرمین پی ٹی آئی ہے ہماری مخلوق حکومت نے ملک خو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ۔

امیر مقام نے کہاکہ ایف سی فورٹ سکولز اور موٹروے کا کیا قصور تھا کہ جزباتیوں نے آگ لگاکر راکھ کیا۔ ملک مزید جزباتیت اور شرانگیزی کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے لہٰذاملک کو ترقی کی راہ پر چلاناہے اس لئےنوازشریف کا آنا ضروری ہے۔

امیر مقام نے یہ بھی کہاکہ  مجھ پر کئی خودکش حملے ہوئے مگر عوام کے درمیان ہوں ہمارے قائدین بھی عوام کے درمیان ہیں اور اس ملک کو ایک بارپھرٹھیک کرکے دکھائنگے مجھ پر پی ٹی آئی حکومت نے 35 کیس بنائے،بیٹے کو قید میں ڈالا مگر کوئی بھی ثابت نہ ہواصرف انتقام کیلئے ایسا ہوادوسروں پرتنقید سے بہتر ہے خود کو احتساب کیلئے پیش کیاجاناچاہیئے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ الیکشن کے علاوہ ملک کے مسائل کاکوئی حل نہیں 2008 میں بھی حالات خراب تھے مگر الیکشن ہوئے لیکشن رمضان سے پہلے کروائے گئے تو بہتر ہوگا۔ ہم نے پہلے بھی ٹیکسز نفاذ کو مسترد کیاتھا۔ جون 2024 تک کوئی ٹیکسز نافذ نہیں ہونگے، نئی حکومت بن جائے تو مالاکنڈڈویژن میں ٹیکس نفاذ کا فیصلہ بعد میں کیاجائیگا آئندہ حکومت سے مطالبہ کرونگا کہ مالاکنڈ ڈویژن کو ریلیف دیں۔