مسلم لیگ ن اس لئے نظر آرہی ہے کہ وہ 40 سال سے ملک کی خدمت کررہی ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

10 Dec, 2023 | 08:32 PM

سید لیاقت نقوی:  مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اس لئے نظر آرہی ہے کہ وہ 40 سال سے ملک کی خدمت کررہی ہے۔ نواز شریف کو کبھی اٹک قلعہ تو کبھی اڈیالہ جیل میں بند کردیا جاتا تھا ۔ اب لوگوں کو پھر موقع ملا ہے تو وہ اپنے قائد میاں نواز شریف پر اعتماد کررہے ہیں۔

نکیپٹن صفدر نے یہ باتیں منڈی بہاؤل دین میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو نوے کی دہائی میں غلام اسحٰق خان اسمبلی نہ توڑتے تو ملکی معیشت ٹیک آف کرچکی تھی۔

ایکس سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بلاول میرے لئے محترم ہیں ، میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فئیر الیکشن ہونگے تو ہی پاکستان آگے چلے گا۔میاں نواز شریف چوری کے الیکشن پر یقین نہیں رکھتے۔پی ٹی آئی نے چار سال میں ملک کی اکانومی اور نوجوان نسل کی اخلاقیات  کو تباہ کیا، ملک کو مشکل حالات سے ہمیشہ میاں نواز شریف نے ہی نکالا ہے 



مزیدخبریں