ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نے10سال بعد پنجاب کی 1112نہروں کی بھل صفائی کا حکم دے دیا

Bhall Safai in Punjab, Cleaning of the canals, City42, Chief Minister Mohsin Naqvi, Canals of Punjab.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی پنجاب کے کاشتکاروں کے بھلے کا ایک اوربڑا کام کر دیا،10سال بعد پنجاب کی 1112نہروں کی بھل صفائی ہو گی۔
صوبہ بھر مین ایک ہزار ایک سو بارہ نہروں کی بھل صفائی 26دسمبر سے شروع ہو گی اور 20جنوری تک جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی، زراعت، خوراک، اطلاعات، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ اور دیگر اہم اداروں کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں نہروں کی بھل صفائی کے پروگرام اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لے کر اسے حتمی شکل دی گئی۔
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام ڈویژنل کمشنرزکونہروں کی بھل صفائی کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔ بھل صفائی کے دوران کمشنرز فیلڈ میں رہیں گے اور تمام امور کی نگرانی کریں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی ضروری مرمت پر بھی توجہ دی جائے۔
وزیراعلی محسن نقوی کا نہری پانی کی چوری کے سدباب کے لئے موثر کارروائی کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران پانی چوری کے سدباب کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں موثرایکشن لیں۔


ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز،زراعت،آبپاشی،خوراک،اطلاعات،کمشنرلاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران  وزیراعلیٰ محسن نقوی کی سرکردگی مین ہونے والے اساہم اجلاس مین شریک ہوئے۔  اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اورتمام ڈویژنل کمشنرزویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

پنجاب میں نہروں کی بھل صفائی دس سال سے نہ ہونے کے سبب تقریباً تمام نہروں کے بیڈ میں بہت زیادہ بھل جمع ہو چکی ہے جبکہ تمام نہروں کے ٹیل کے ہزاروں کلومیٹر علاقوں میں پانی کسانوں کی ضروریات اور حصوں سے کم پہنچ رہا ہے جس کے نتیجہ میں لاکھوں کسان پانی کی فراہمی کے حوالے سے مسلسل جبری نا انصافی کا شکار ہیں۔ نہروں کی بھل صفائی سے ایک طرف تو نہروں کے قومی اثاثے کی حالت بہتر ہو گی، دوسرے کسانوں کو ان کے حصہ کے مطابق پانی کی فراہمی ممکن ہو جائے گی اور اس کے ساتھ صوبہ میں بھل صفائی کی بڑی سرگرمی ایک ماہ تک جاری رہنے  سے معاشی سرگرمی بھی بڑھے گی۔

بھل صفائی سے ایک طرف تو نہروں کے اندر پانی کا راستہ صاف ہو جاتا ہے تو دوسری طرف کسانوں اور باغبانوں کو لاکھروں مربع فٹ زرخیز مٹی بھی مل جاتی ہے جو کاشتکاروں اور باغبانوں کے لئے ایک نعمت ہوتی ہے۔