بھائی نے بھائی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

10 Dec, 2023 | 03:44 PM

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے باغبان پورہ اقبال نگرمیں بھائی نے بھائی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، مقتول کی شناخت 35 سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا اغاز کر دیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا، شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔ 

مزیدخبریں