عیسیٰ خان ترین: بلوچستان کےضلع خضدار میں سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکا، دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی مراد بخش شہید،علاقے کوگھیرے میں لے کر سکیورٹی فورسز نے تحقیقات شروع کر دیںاہم شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے۔
ایس ایچ او خضدار نے دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد مراد جاموٹ کی گاڑی سلطان ابراہیم روڈ پر پر دھماکے کی زد میں آئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور محمد مراد جاموٹ شہید ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ تخریب کاری میں کون ملوث ہے۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے خضدار حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔سی ٹی ڈی افسران کیخلاف عدلیہ کےحکم پر مقدمات کیےگئے، دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف سی ٹی ڈی کی نہیں سب کی ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ پوری قوم کو لڑنی ہے۔